پاکستانی پولو ٹیم نے ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
ورلڈ پولو چیمپئن شپ امریکا کے شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہو گی
پاکستان کی پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی پولو مقابلوں کے لیے پاکستانی ٹیم نے زون ای سے کوالیفائی کیا۔ پاکستانی ٹیم مختصر عرصے میں 2 بار بھارت کو پچھاڑ چکی ہے۔ انڈیانا پولو کلب میں ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دی تھی جب کہ ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں دوسرے پلے آف میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 4 گولز سے شکست بھارت کا مقدر بنی تھی۔
ورلڈ پولو چیمپئن شپ امریکا کے شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہو گی۔ پاکستانی پولو ٹیم کی قیادت حمزہ معاذ کریں گے جب کہ تیمور ندیم اور راجا محمد مکیال سمیع بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستانی پولو ٹیم میں بریگیڈئیر (ر) بدرالزمان(ٹیم منیجر) لیفٹیننٹ کرنل ایاز احمد(اسسٹنٹ ٹیم منیجر) بھی شامل ہیں۔