کراچی میں ڈینگی وائرس 8 ماہ میں 9 افراد کو نگل گیا کیسز میں مسلسل اضافہ
رواں سال کراچی میں ڈینگی کے کیسز 3273 تک پہنچ گئے، ستمبر میں اب تک 1066 کیسز رپورٹ ہوئے
شہر قائد میں مہلک ڈینگی وائرس سے رواں برس اب تک 9 متاثرہ مریض انتقال کر چکے ہیں، جن میں سے 6 کا تعلق کراچی ضلع شرقی سے ہے۔
کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈینگی کیسز میں ہولناک اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں اسپتال بھر رہے ہیں جب کہ شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوکر اسپتالوں کا رُخ کررہی ہے۔ رواں سال کراچی میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 3200 سے تجاوز کرکے 3273 تک جاپہنچی ہے۔
شہر میں رواں ماہ اب تک ڈینگی وائرس کے 1066 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں ڈینگی کے 115 کیسز رپورٹ کیے گئے جب کہ رواں برس صوبے بھر میں ڈینگی کے 3667 کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔ کراچی کے ضلع شرقی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 35 کیسز منظر عام پر آئے جس کے بعد ضلع شرقی میں رواں ماہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 420 ہوگئی۔ 2022 میں اب تک ڈینگی کے 1319 کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں۔
اعداد شمار کے مطابق گزشتہ روز ضلع وسطی کراچی میں ڈینگی کے 32 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد ستمبر میں ضلع وسطی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 268 ہوچکی ہے۔ 2022 میں ضلع وسطی کے 780 ڈینگی کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز کورنگی میں ڈینگی کے 17 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد ستمبر میں ضلع میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 58 ہوچکی ہے۔ رواں سال کورنگی کے 181 ڈینگی کیسز رونما ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز ضلع جنوبی میں ڈینگی کے 21 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد ستمبر میں ضلع میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 216 ہوچکی ہے۔ رواں سال ضلع جنوبی کے 623 ڈینگی کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔ گزشتہ روز ضلع غربی میں ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد ستمبر میں ضلع میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 30 ہوچکی ہے۔ رواں سال ضلع غربی کے 99 ڈینگی کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔
ملیر میں گزشتہ روز ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد ستمبر میں ضلع میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 39 ہوچکی ہے۔ رواں سال ملیر کے 147 ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیماڑی میں ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد ستمبر میں ضلع میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35 ہوچکی ہے۔ رواں سال کیماڑی کے 124 ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔