غیرقانونی طور پر پاکستان میں موجود درجنوں افغان باشندے گرفتار

گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، پولیس

سندھ پولیس نے الآصف اسکوائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں مقیم درجنوں افغانیوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے آنے والے 26 افغان باشندے گرفتار کرلیے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی گشت پر مامور پیٹرولنگ افسر کی جانب سے کی گئی تھی کیوں کہ پیٹرولنگ افسر کو کوئی بھی شخص اپنی پاکستانی شہریت نہیں دکھا سکا تھا۔

پولیس حراست کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستانی سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story