فٹنس حاصل کرنے کے بہت قریب ہوں شاہین شاہ آفریدی

ڈاکٹرز کی نگرانی میں شاہین کی فٹنس بحال کرنے کی کوشش جاری


Sports Reporter September 13, 2022
ڈاکٹرز کی نگرانی میں شاہین کی فٹنس بحال کرنے کی کوشش جاری

شاہین شاہ آفریدی میدان میں واپسی کیلیے پر امید ہیں، فاسٹ بولر ری ہیب کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ہیں۔

ایڈوائزری پینل کے ڈاکٹرز امتیاز احمد اور ظفر اقبال کی نگرانی میں ان کی فٹنس بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انشاء اللّٰہ فٹنس حاصل کرنے کے بہت قریب ہوں۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کو دورہ نیدر لینڈ کیلیے منتخب اسکواڈ کے ہمراہ رکھتے ہوئے فٹنس کی بحالی کیلیے ناکام کوشش کی گئی۔

صورتجال بگڑتی دیکھ کر ان کو یو اے ای سے انگلینڈ روانہ کردیا گیا، ایشیا کپ میں ان کی کمی محسوس ہوتی رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں