فارن فنڈنگ کیس میں شوکت یوسفزئی ایف آئی اے میں پیش

میں نے کوئی غلط کام نہی کیا، صوبائی وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی


ویب ڈیسک September 13, 2022
میں نے کوئی غلط کام نہی کیا، صوبائی وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی

فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں صوبائی وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں پشاور آفس طلب کیا تھا۔ ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم نے شوکت یوسفزئی سے تفتیش کی اور کل انہیں دوبارہ طلب کر لیا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکت یوسفزئی کے دو اکاؤنٹ سامنے آئے ہیں۔ پیشی کے بعد شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ ایف آئی اے نے اکاؤنٹ سے متعلق مجھ سے کچھ سوال پوچھے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا

قبل ازیں شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں جب بھی بلائیں گے حاضر ہوں گا، سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صاحب پہلے ہی ایف آئی اے میں پیش ہوچکے ہیں، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |