عمران اشرف کے بچپن کے ڈرامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل قریشی نے عمران اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے

اداکارعمران اشرف اعوان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا(فائل فوٹو)

فیصل قریشی نے عمران اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان کے مشہور اداکارہ فیصل قریشی نے عمران اشرف کے ساتھ سالوں قبل ایک ٹیلی فلم 'گُڈ بائے ریشماں' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں عمران اشرف کی عمر میں بےحد کم تھی۔

فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر عمران اشرف کی 33ویں سالگرہ کے موقع پران کے بچپن کی اس ٹیلی فلم کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئےانہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)





اداکارعمران اشرف اعوان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا، اس ویڈیو کلپ میں عمران اشرف کو فیصل قریشی کے ساتھ بنٹو کا کردار ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمران اشرف کے بچپن کی اس ٹیلی فلم 'گڈ بائے ریشماں' کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے، صارفین کی جانب سے اسے بےحد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ مداح اداکار کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)




Load Next Story