کراچی میں کچراچننے والے افغانی نوجوان کا پراسرار قتل

مقتول افغان باشندے کے قتل کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا، پولیس


ویب ڈیسک September 13, 2022
فوٹو فائل

ڈالیما روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے کچراچننے والے افغانی نوجوان کوقتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کی اعلی الصباح شاہراہ فیصل تھانے کی حدود ڈالمیا روڈ ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوقتل کردیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول نوجوان کی شناخت 18 سالہ مومن ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی ہے، مقتول نوجوان جنجال گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ اوشاہراہ فیصل ملک اسحاق نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول نوجوان افغانی باشندہ ہے اور کچرا چننے کا کام کرتا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول نوجوان کو نامعلوم مسلح ملزمان نے انتہائی قریب سے ایک گولی گردن میں مار کر قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کو کس مقام پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اس کا اب تک تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول نوجوان کا قتل ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا ہے، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں