پاکستان ویمن ٹیم نے ساف فٹبال ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ جیت لیا

پاکستان ٹیم نے 8 سال بعد ویمن ساف فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے


Sports Reporter September 13, 2022
پاکستان ٹیم ابتدائی 2 میچز میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے:فوٹو:فائل

چھٹے ویمن ساف فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو آخری لیگ میچ میں کامیابی مل گئی۔

مسلسل دو ناکامیوں کے بعد ٹائیٹل کی دوڑ سے باہر ہونے والے پاکستان نے گروپ اے کے آخری میچ میں مالدیپ کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔ نادیہ خان نے 4 گول اسکور کئے۔

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول رامین فرید نے کھیل کے 39ویں منٹ میں کیا۔ خدیجہ کاظمی نے 48 ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو دو گول کی برتری دلوا دی۔ نادیہ خان نے انتہائی جارحانہ انداز میں مسلسل چار گول کیے، انہوں نے کھیل کے تریپن،اٹھتہر،چوراسی اور نواسی منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا۔

nadia khan saaf football

کھیل کے آخری منٹ میں انمول ہیرا نے پاکستان کا 7 واں گول کیا۔ قبل ازیں 8 برس کے طویل وقفہ کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم کو دفاعی چیمپیئن بھارت اور پھر بنگلادیش کے ہاتھوں ناکامی اٹھانی پڑی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں