22 یونٹس کا بل 10 ہزار کیسے فخرِ عالم کا کے الیکٹرک سے سوال
فخرِ عالم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے سوال کیا ہے کہ 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد کیسے ہوسکتا ہے؟۔
ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ادارہ انہیں اس بات کی وضاحت دے انہوں نے لکھا کہ 'میں کے الیکٹرک کی تعریف کروں گا اگر مجھے اس بل کی وضاحت مل جائے'۔
Dear Fakhr,
Breakdown of the bill is mentioned on the back for reviewing convenience. Further detailed information are available in the relevant SROs (1005(1)/2022 and 1424(1)/2022) for FCA against which you have been charged.
جس پر کے الیکٹرک نے گلوکار کو جواب میں کہا کہ 'سہولت کا جائزہ لینے کے لیے بل کے پچھلے حصے میں بل کے حوالے سے وضاحت موجود ہے'۔