اروشی روٹیلا کے بعد سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح نکلیں

19 سالہ قومی کھلاڑی نسیم شاہ کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہو رہے ہیں

اس سے قبل اروشی روٹیلا نے بھی انسٹاگرام پر نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کی تھی (فائل فوٹو)

سری لنکا کی مشہور اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا نے انسٹااسٹوری پر نسیم شاہ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ایشیا کپ میں زبردست باؤلنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے 19 سالہ قومی کھلاڑی نسیم شاہ کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

تاہم جہاں پاکستانی شائقین ان کے مداح بن گئے ہیں وہیں غیر ملکی اداکارائیں بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد اب سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر نسیم شاہ کی میچ کے دوران کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)





اداکارہ نے ویڈیو پر کوئی کیپشن تو نہ دیا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا اور نسیم شاہ کا نام لکھا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی، بعدازاں اروشی کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص نہ تھا۔

دوسری جانب نسیم شاہ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ' انہیں اس سب کے بارے میں علم نہیں، ان کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اروشی کو نہیں جانتے '۔
Load Next Story