چاند پر جانے والا خلائی مشن حادثے کا شکار
اسکیپ سسٹم کے باعث کیپسول بغیر کسی نقصان کے زمین کی طرف پلٹ گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
بلیو اوریجن کمپنی کا چاند پر جانے والا خلائی مشن بوسٹر فیلئیرکے سبب حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلیو اوریجن کے خلائی سیاحت کے منصوبے کی تین کامیاب پروازوں کے بعد خلا نورودوں کے بغیر چوتھی خلائی پرواز روانہ کی، جو کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔
نیو شیپرڈ راکٹ کولانچنگ کے کچھ دیر بعد ہی بوسٹر فلئیرکا سامنا کرنا پڑا تاہم متعارف کرایا جانے والا کریو اسکیپ سسٹم کامیاب رہا، جس کے باعث راکٹ سے منسلک کیپسول بحفاظت زمین کی طرف لوٹ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کمپنی کی طرف سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کے آج بغیر عملے کی فلائیٹ کو بوسٹر فیلئیر کا سامنا رہا تاہم اسکیپ سسٹم نے توقع کے مطابق کام کیا۔
کمپنی کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بلیو اوریجن کے خلائی مشن میں کوئی خلا نورد شامل نہیں تھا، بغیر مسافروں والے نیوشیپرڈ راکٹ کو لانچ کے کچھ دیر بعد ہی ناکامی کا سامنا رہا تاہم اسکیپ سسٹم کی وجہ سے راکٹ سے منسلک کیپسول محفوظ انداز میں زمین کی طرف پلٹ گیا۔
ماہرین کے مطابق کریو اسکیپ سسٹم کا مؤثر انداز میں کام کرناکامیابی ہے،بلیو اوریجن کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے خلائی مشن کیلئے کی جانے والی تحقیق میں دنیا بھر کے طالبعلم شریک ہیں۔
واضح رہے کے بلیو اوریجن مشہور آن لائن ویب سائیٹ ایمزون کےمالک جیف بزوز کی ملکیت ہے ۔