لاہور میں دس سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم سوئمنگ پول کا مالک نکلا
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ملزم کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سوئمنگ پول کا مالک ملزم علی رضا بچی کو اکیلا پاکر بسکٹ کا لالچ دے کر کینٹین کے پیچھے لے گیا تھا، ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔
یہ پڑھیں : لاہور میں سوئمنگ پول میں بچی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
غلام محمود ڈوگر کے مطابق سفاک ملزم نے گھناؤنے فعل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے بچی کی لاش سوئمنگ پول میں پھینک دی تھی، ملزم تک پہنچنے کے لیے 11 مشکوک افراد کے ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : سوئمنگ پول میں بچی کی موت؛ رپورٹ میں قتل اور زیادتی کی تصدیق
انہوں نے کہا کہ سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے شب و روز کی محنت کے بعد ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ہم مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔