خصدار کی پہاڑیوں میں لیویز فورس کا آپریشن پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیاں بازیاب

ڈپٹی کمشنر خضدار کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن میں اغوا کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا

فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے خضدار میں لیویز فورس نے مولہ پہاڑوں میں کامیاب آپریشن کر کے پنجاب سے اغوا ہونے والی لڑکیوں کو بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق لیویز فورس نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی سربراہی میں مولہ کے پہاڑوں میں کامیاب سرچ آپریشن کر کے اغوا شدہ لڑکیوں کو بازیاب کرایا اور اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا۔


وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کامیاب کارروائی پر لیوز فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کی وجہ سے صوبے میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہورہی ہے جس کا سہرا لیویز کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا لیویز فورس پر اعتماد پختہ ہورہا ہے۔
Load Next Story