جنسی ہراسانی کے موضوع پر فلم میں اداکارہ میرا کا مرکزی کردار

امریکہ میں بننے والی شارٹ فلم کا مرکزی کردار ہونے پر مجھے خوشی ہے، اداکارہ


September 13, 2022
میرا امریکا میں سوشل ایشو پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا امریکا میں سماجی مسئلے پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

شارٹ فلم '36 نمبر' کا موضوع خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے ہے۔

فلم کی کہانی معروف ادیبہ ڈاکٹر فاطمہ حسن کی لکھی ہوئی ہے جس کی ڈرامائی تشکیل عارف افضال نے کی ہے جبکہ اداکارہ میرا اور ایم کے شیرازی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ' 36 نمبر' ایک اچھی اور اصلاحی فلم ہے جس میں معاشرے کے ایسے مرد کا چہرہ دکھایا گیا ہے جو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بننے والی شارٹ فلم کا مرکزی کردار ہونے پر مجھے خوشی ہے اور میں عارف افضال کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے 36 نمبر کے مرکزی کردار کیلئے آفر کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ان کی ٹیم کیساتھ کام کرکے اچھا لگا، مجھے اُمید ہے دیکھنے والے اس کاوش کو پسند کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں