نگران وزیراعظم پرن لیگتحریک انصاف میں مشاورت نہ ہوسکی

ن لیگ نے مشاورت نہیںکی،ناموں پرتحفظات ہیں،پی ٹی آئی رہنما،نام بھیجے تھے،جھگڑا


Malik Manzoor Ahmed September 14, 2012
ن لیگ نے مشاورت نہیںکی،ناموں پرتحفظات ہیں،پی ٹی آئی رہنما،نام بھیجے تھے،جھگڑا

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان نگران وزیراعظم کیلیے مجوزہ ناموں پر تاحال مشاورت نہیں ہوسکی ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے درمیان تندوتیز بیانات اور ایک دوسرے پر تابڑتوڑ الزامات اس مشاورت کے راستے میں تاحال رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے نگران وزیر اعظم کیلیے بعض ناموں پر اتفاق رائے قائم کرنے کیلیے تحریک انصاف کے ساتھ مشاورت کرنے کا دعویٰ کیاتھاتاہم تحریک انصاف کے رہنمائوںنے (ن) لیگ کے ساتھ مشاورت کرنیکی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیدیاہے۔

تحریک انصاف کے ایک مرکزی رہنمانے بتایاہے کہ ن لیگ نے ہم سے کوئی مشاورت نہیںکی اورنگران وزیراعظم کیلیے زیر غور بعض ناموں پرہمیں تحفظات ہیں، تحریک انصاف مسلم لیگ (ن)کے فیصلوںکوتسلیم کرنے کی ہرگزپابند نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل ظفراقبال جھگڑا نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کو بھی نام بھیجے گئے تھے، آئندہ نگران وزیراعظم پہلی مرتبہ اتفاق رائے سے بنے گا، جو آئندہ الیکشن کیلیے اہمیت کاحامل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں