اورنگی ٹاؤن میں مسجد کا مائیک چیک کرنے کے دوران قاری کرنٹ لگنے سے جاں بحق
شناخت 45سالہ قاری امین الدین ولد ابو البشر کے نام سے ہوئی، جو اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ کی جامع مسجد کا قاری تھا
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے جامع مسجد کا قاری جاں بحق ہوگیا۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد میں قائم جامع مسجد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسکی لاش ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اُس کی موت کی تصدیق کی۔
اہل خانہ نے ضابطے کی کارروائی سے انکار کیا اور لاش اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45سالہ قاری امین الدین ولد ابو البشر کے نام سے ہوئی جو کہ مسجد کے مائیک چیک کررہے تھے کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔