مظفر گڑھ سے ن لیگ کے ایم پی اے خان محمد جتوئی جعلی ڈگری پرنااہل

پی پی259 سے سردارخان محمدجتوئی44460 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے تھے

پی پی259 سے سردارخان محمدجتوئی44460 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے تھے. فوٹو : فائل

لاہور:
الیکشن ٹریبونل بہاولپورنے جعلی ڈگری کیس میں پی پی259 سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی سردارخان محمدخان جتوئی کونااہل قرار دے دیاہے۔


الیکشن ٹریبونل بہاولپورکے جج چوہدری عبدالحفیظ نے منگل کوپی پی259 مظفر گڑھIX سے سمیع اﷲ خان لغاری کی انتخابی عذرداری کی سماعت کے بعدفیصلہ سناتے ہوئے ایم پی اے خان محمدجتوئی کونااہل قراردے دیااورپی پی 259 پردوبارہ الیکشن کرانے کاحکم دیا۔ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرسمیع اﷲ لغاری نے الیکشن ٹریبونل میں دائرانتخابی عذرداری میں موقف اختیارکیاتھاکہ یونین ناظم کے الیکشن میں میٹرک کی سندجعلی ہونے پرالیکشن ٹریبونل لیہ نے سردارخان محمدجتوئی کونااہل قراردیاتھاتووہ کس طرح ایم پی اے کے لیے اہل ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل بہاولپورکے فیصلے کی کاپیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد، صوبائی الیکشن کمیشن لاہوراورڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرمظفرگڑھ کو ارسال کردی گئی ہیں۔ پی پی259 سے سردارخان محمدجتوئی44460 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے تھے جبکہ انکے مدمقابل سمیع اﷲ لغاری نے40348 ووٹ لیے تھے۔
Load Next Story