سندھ میں سیلاب متاثرین کیلیے بینظیردسترخوان پروگرام شروع

فریال تالپورکی قیادت میں شروع کیے گئے پروگرام میں متاثرین کو2وقت کاکھانادیاجارہا ہے


Staff Reporter September 14, 2012
فریال تالپورکی قیادت میں شروع کیے گئے پروگرام میں متاثرین کو2وقت کاکھانادیاجارہا ہے، فوٹو : فائل

KARACHI: سندھ کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کودوپہراوررات کاکھانافراہم کرنے کے لیے بینظیربھٹودسترخوان پروگرام شروع کر دیاگیاہے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنمارکن قومی اسمبلی فریال تالپورکی قیادت مین شروع کیے گئے اس پروگرام کی نگرانی سینیٹرعاجز دھامرہ کررہے ہیں، سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے اورجس طرح پہلے ہم سندھ کے عوام کے ساتھ تھے اس باربھی متاثرین کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔

پیپلزپارٹی میڈیاسیل سندھ کی جانب سے جمعرات کوجاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں بینظیربھٹودسترخوان پروگرام شروع کردیا گیاہے اس پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کودو وقت کاکھانافراہم کیا جا رہاہے،اس کی قیادت رکن قومی اسمبلی فریال تالپورکررہی ہیں، بینظیر بھٹو دستر خوان پروگرام کندھ کوٹ،تنگیانی،جیکب آباد اضلاع سے شروع کیاگیااورجلدسندھ کے مختلف اضلاع میں شروع کیاجائیگا،بینظیربھٹو دسترخوان پروگرام کی نگرانی سینیٹرعاجزدھامرہ اورپی ایس ایف کے کوآرڈینیٹر اور سندھ کے صدر میر سہراب مری کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں