نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں سردار یوسف

سردار یوسف کی اس اپیل کے دوران مقامی ہوٹل کے ہال میں بیٹھے مختلف مکاتب فکر کے علما خاموش ہو گئے۔


Jahangir Minhas March 19, 2014
سردار یوسف کی اس اپیل کے دوران مقامی ہوٹل کے ہال میں بیٹھے مختلف مکاتب فکر کے علما خاموش ہو گئے۔ فوٹو: فائل

سعودی وفد کے اعزازمیں منعقدہ تقریب کے دوران وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے اس وقت سب کو حیران کر دیا۔

جب مختلف سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کے علما کی موجودگی میں انھوں نے مسجد نبوی کے امام کی پاکستانی علما سے کی گئی اپیل پڑھ کر سنائی جس میں تمام پاکستانی علما سے یہ کہا گیا کہ وہ عالم اسلام کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے خدارا ن لیگ کے سربراہ اورموجودہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا ساتھ دیں اور ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ امام مسجد نبوی نے یہ اپیل ان سے ملاقات میں کی تھی۔ سردار یوسف کی اس اپیل کے دوران مقامی ہوٹل کے ہال میں بیٹھے مختلف مکاتب فکر کے علما خاموش ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں