اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

اروشی اور بھارتی کرکٹر کے درمیان کئی دنوں سے لفظی جنگ جاری تھی


ویب ڈیسک September 14, 2022
اروشی نے کہا تھا کہ رشبھ نے کئی گھنٹوں ان سے ملنے کیلئے انتظار کیا(فائل فوٹو)

مشہور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے اروشی اور رشبھ کا معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث تھا کیونکہ اداکارہ اور کھلاڑی کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی۔

اروشی نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک شخص جس کا نام 'آر پی' ہے اُس نے مجھ سے ملنے کیلئے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ 'میں ایک بار نئی دہلی میں شوٹنگ کررہی تھی تو مجھے تیار ہونے میں وقت لگا، اور مسٹر مجھ سے ہوٹل کی لابی میں ملنے آئے لیکن تقریباً 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد میں اپنے کمرے میں جاکر سو گئی، میں نے کوئی فون کالز نہیں اٹھائی، جب میں اٹھی تو 16 کالز آئی ہوئی تھیں، مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا۔

اروشی نے بتایا کہ پھر میں نے اس شخص سے کہا کہ 'جب تم ممبئی آؤ گے تب ملاقات کریں گے تاہم پھر ہم ممبئی میں ملے'۔

اس وائرل انٹرویو کے جواب میں بھارتی کرکٹر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے اروشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' 'لوگ کیسے خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن'۔

فوٹو: رشبھ پنٹ انسٹاگرام اسکرین شاٹ

بعد ازاں اروشی روٹیلا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بظاہر رشبھ پنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ' چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے،میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی'۔

تاہم اب خوبرو بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ایک حالیہ انٹرویو میں رشبھ پنٹ سے معافی مانگتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رپورٹر نے اروشی سے کہا کہ میرے ذریعے آپ رشبھ پنٹ تک اپنا کوئی پیغام پہنچانا چاہتی ہیں تو اروشی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ' میں یہ بولوں گی کہ آئی ایم سوری'۔




خیال رہے کہ اروشی اس سے قبل یہ دعویٰ بھی کر چکی ہیں کہ رشبھ اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں