اگست میں ترسیلاتِ زر کا حجم 272 ڈالر تک پہنچ گئیں
روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک جانیوالے شہریوں کی وجہ سے ترسیلاتِ زر میں اضافہ متوقع
اگست 2022ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی رقوم کا حجم 2.72 ارب ڈالر رہا جب کہ اگست میں موصولہ ترسیلاتِ زر کا حجم جولائی 2022ء کی نسبت 8فیصد زائد رہا۔
ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ریسرچ ہیڈ سمیع اﷲ طارق نے کہا کہ تعطیلات ختم ہونے کی وجہ سے اگست میں ترسیلاتِ زر کو سہارا ملا، اس کے علاوہ پاکستان سے روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے شہریوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس وجہ سے بھی ترسیلاتِ زر کا حجم وسیع ہوا ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق جنوری تا اگست 530749 پاکستانی کے روزگار کے مقصد سے بیرون ملک گئے، یعنی ماہانہ 66344 پاکستانیوں نے روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک کا رخ کیا۔
سمیع اﷲ طارق کا کہنا تھا کہ افرادی قوت کی برآمد میں نمایاں اضافے کی وجہ سے رواں مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم 32ارب ڈالر تک پہنچ جانا چاہیے۔ تاہم ترسیلاتِ زر میں اضافے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ مسلسل آٹھویں روز بھی روپے کی قدر زوال پذیر رہی۔ گزشتہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2.10 روپے کم ہوگئی اور ڈالر 5ہفتوں کی بلندترین سطح 231.92 روپے تک پہنچ گیا۔