اگست کے دوران بیرون ملک سے 2 ارب70 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول

سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں جو69 کروڑ18 لاکھ ڈالر ہیں


Business Reporter September 14, 2022
سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں جو69 کروڑ18 لاکھ ڈالر ہیں (فوٹو : فائل)

ماہ اگست 2022ء کے دوران میں2 ارب70کروڑڈالرکی ترسیلات موصول ہوئیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ماہ اگست 2022 ء کے دوران میں2 ارب70کروڑڈالرکی ترسیلات ارسال کیں۔ ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادپر 7.9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں جو69 کروڑ18 لاکھ ڈالر ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے 53 کروڑ14 ڈالر ،برطانیہ سے 36 کروڑ97 لاکھ ڈالر اور امریکہ سے 29 کروڑ44 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں