نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کا ورک فرام ہوم کا مطالبہ دفتر آنے سے انکار

صحافی یونین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی دیدی


ویب ڈیسک September 14, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) صحافی یونین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی دیدی

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ایک ہزار سے زائد صحافیوں نے اپنے دفاتر میں واپس آنے سے انکار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ یونین کے مطالبات پورے نہیں کیے تو وہ ہڑتال کریں گے۔

کمپنی یونین کی ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 1,300 نیوز گلڈ کے ممبر ملازمین کے ناموں کے ساتھ ایک خط بھیجا ہے جنہوں نے ''ورک فرام ہوم'' (دنیا کے کسی بھی حصے) سے کام جاری رکھنے کے عہد پر دستخط کیے جبکہ اسکے برعکس کمپنی اپنے ملازمین کو دوبارہ آفس واپس لانا چاہتی ہے۔

یونین نے اپنے خط میں لکھا کہ ہم کمپنی کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے کام کے اوقات کار کو یکسر تبدیل نہیں کرسکتی ہے، اس لیے ملازمین کہیں سے بھی کام جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں نیویارک ٹائمز کے 1,300 ملازمین کے دستخط شدہ خط کو سب سے پہلے دی ڈیلی بیسٹ نے رپورٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دور میں نیویارک ٹائمز نے حالیہ اپنے صارفین میں نمایاں اضافہ کیا تھا جبکہ اپریل میں اخبار نے جو کاہن کو اپنا نیا ایگزیکٹو ایڈیٹر مقرر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |