ایف آئی اے کی کارروائی پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کرلیے، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 14, 2022

وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے پاک فوج کے خلاف توہین آمیز پوسٹس چلانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے ملکی سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پروپیگینڈا کرنے والوں کو دھر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کے دوران ملزمان کو ہری پور، بٹگرام اور حویلیاں سے گرفتار کیا، جن میں وقاص خان جدون، محمد نواز اور نوید شاہ شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان پاک فوج کی اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھے، جنہوں نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے۔

ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |