حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 2 دہشتگرد گرفتار

گرفتار ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ایس پی سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک September 14, 2022
ملزمان رابطے کے لئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام استعمال کرتے تھے، سی ٹی ڈی:فوٹو:فائل

حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی راجا طارق محمود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں دہشتگردوں کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان رابطے کے لئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام استعمال کرتے تھے۔ دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم قوم پرست تنظیم جسقم کے عسکری ونگ سندھ لبریشن آرمی سے ہے۔ ملزم شاہد قبولیو اور سنگھار برفت ڈی سی آفس جامشورو کے باہر بم نصب کرنے میں ملوث ہیں۔

راجا طارق محمود کے مطابق گرفتار ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی بھی برآمد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |