مودی سرکار نے نماز پڑھنا جرم بنا دیا نمازی پر تشدد کی ویڈیو وائرل

اترپردیش میں مسجد کے سوا کسی اور جگہ نماز پڑھنے پر پابندی عائد ہے

اترپردیش میں مسجد کے سوا کسی جگہ نماز پڑھنے پر پابندی ہے، فوٹو: فائل

بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں کی نماز پڑھنے پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر شاہ جہاں پور میں پیش آیا۔

انتہا پسند ہندوؤں نے اجمیر شریف جانے والے مسلمانوں کو سرعام نماز پڑھنے پر زمین پر بٹھایا اور کان پکڑوا پر معافی منگوائی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہا پسند ہندو مسلمانوں کو زمین پر بیٹھ کر کان پکڑنے کا کہتے ہیں اور پھر پوچھتے ہیں کہ آپ لوگوں نے کیا غلطی کی ہے، جس پر بھارتی مسلمان جواب دیتے ہیں کہ ہم نے سڑک پر نماز پڑھی اور اس پر ہم معافی مانگتے ہیں۔


ویڈیو میں انتہاپسند ہندو کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اس بار معافی دے رہے ہیں لیکن آئندہ خیال رکھنا، کیوں کہ اتر پردیش میں مسجد کے سوا کسی اور جگہ نماز پڑھنے پر پابندی ہے۔
Load Next Story