کھانے کے ساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں دریا میں پھینکنے پر ریشم کو ٹرولنگ کا سامنا

مچھلیوں کو کھانا تو کھلا رہی ہیں مگر انہیں مارنے کیلئے پلاسٹک بھی دریا میں ڈال رہی ہیں، سوشل میڈیا صارف


ویب ڈیسک September 14, 2022
ریشم کو دریا میں گوشت اور روٹی ڈالتے دیکھا گیا(فائل فوٹو)

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم اپنی روز مرہ زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آئے دن ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں جو وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نئی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں دریا میں مچھلیوں کو کھانے ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم اداکارہ نے کھانے کے ساتھ ساتھ اس کی پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں پھینک دیں جس پر ان انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھاکہ 'ان کا اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہی، یہ وہ عمومی رویہ ہے جس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ریشم مچھلیوں کو کھانا تو کھلارہی ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے پلاسٹک کی تھیلیاں دریا میں پھینک دیں جو مچھلیوں کو مار سکتی ہیں۔



 



 





یاد رہے کہ پاکستان کے کئی شہروں میں پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سمندر میں پلاسٹک کی آلودگی آبی حیات کی بقا کے لیے باعث خطرہ بن گئی ہے۔







ریشم نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چارسدہ میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے گئی ہوئی تھیں، 2 مرتبہ کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ان کا دماغ غیر حاظر تھا اور ان سے یہ غلطی ہوگئی۔

 


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں