سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیر ڈریسررز نے 200 افراد کے مفت بال کاٹ دیئے
بچے، بزرگ، نوجوانوں کی حجامت بھی فری میں ہوئی
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں میں حکومتی، عالمی اداروں اور شہریوں کی جانب سے مدد کا سلسلہ جاری ہے لیکن پشاور میں ہیر ڈریسررز نے انوکھے اندراز میں سیلاب متاثرین کی مدد کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 50 کے قریب ہیر ڈریسرز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، گروپ متھرا، ورسک اور دریائے کابل کے ریلے سے متاثر ہونے والی کچی ابادی میں جا کر کیمپ لگایا اور کئی دنوں سے سیلاب میں پھنسے رہنے والے متاثرین کے بال کاٹے۔
ہیر ڈریسررز ایسوسیشن کے صدر عابد حسین نے ایکسپریس کو بتایا کہ زلزلہ ہو سیلاب ہماری کوشش ہوتی ہے کہ متاثرہ افراد کی امداد کے لئے پہنچیں، دیگر علاقوں میں ہم نے فوڈ پیکجز تقسیم کئے لیکن پشاور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کٹنگ کی فری کی گئی۔