منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس تیسری مرتبہ تفتیش کیلئے طلب

جیکولین فرنینڈس پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے


ویب ڈیسک September 14, 2022
اس سے قبل دہلی پولیس نے اداکارہ کو تفتیش کے لیے 29 اگست اور 12 ستمبر کو طلب کیا تھا(فائل فوٹو)

دہلی پولیس کے اکنامک اوفینسز ونگ نے200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ایک بار پھر اداکارہ جیکولین فرنینڈس دہلی پولیس کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہوئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس جیکولین فرنینڈس سے ان کے دوست سکیش چندر شیکھر کے ساتھ ان کے تعلقات اور ان سے ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

 



 

تفتیش کے دوران اداکارہ سے پوچھا جائے گا کہ وہ کتنی بار سکیش سے ذاتی طور پر ملیں اور کتنی بار اس سے فون پر بات کی۔ ساتھ ہی پولیس نے پنکی ایرانی کو بھی تفتیش کے لیےطلب کیا ہے، جس نے جیکولین کے ساتھ رابطے میں سکیش کی مدد کی تھی۔

جیکولین سے صبح 11 بجے سے پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے جوکہ کئی گھنٹے طویل ہو سکتی ہے اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی سے بھی تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔




یاد رہے کہ اس سے قبل دہلی پولیس نے اداکارہ کو تفتیش کے لیے 29 اگست اور 12 ستمبر کو طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ اس مقدمے میں سکیش چندراشیکھر نامی اداکارہ کا دوست پہلے ہی گرفتار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں