400 بڑے ٹیکس دہندگان کو 23 مارچ کو آنرکارڈ جاری ہونگے

وزیراعظم کارڈتقسیم کریں گے،اجرا سے قبل رولز جاری ہونگے ،اجلاس میں فیصلہ


Irshad Ansari March 19, 2014
وزیراعظم کارڈتقسیم کریں گے،اجرا سے قبل رولز جاری ہونگے ،اجلاس میں فیصلہ فوٹو : فائل

DERA GHAZI KHAN: وفاقی حکومت نے 23 مارچ کووزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے 4کٹیگریز کے 400 بڑے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس پیئرز آنرکارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرینگے اور بڑے ٹیکس دہندگان میں ٹیکس پیئرز آنرکارڈز تقسیم کرینگے۔ کارڈ ہولڈرزکو نادرا،اسپتالوں، تعلیمی اداروں، بینکوں سمیت دیگر تمام اہم مقامات پر ترجیح دی جائے گی اور ان کے ساتھ ترجیحی سلوک کیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ وی آئی پی لاونجز میں بھی ان کیلیے اسپیشل کوٹہ مختص کیا جائیگا۔ آنر کارڈ ہولڈر ٹیکس دہندگان کو مفت پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے اور انھیں بغیر ڈیوٹی اور چارجز کے500 ڈالر کے بجائے5 ہزار ڈالر تک کا پرسنل بیگج لانے و الے جانیکی اجازت ہوگی ۔ امیگریشن کائونٹرز پر انک ی فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی جائیگی اور23 مارچ اور 14 اگست پر مدعو کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں