وزیراعظم بلوچستان میں سیلاب متاثرہ بچوں میں گھل مل گئے ترانہ اور نظمیں سنیں

شہباز شریف کا صحبت پور میں بچیوں کے لیے 2 ماہ میں خصوصی ماڈل اسکول بنانے کا حکم


ویب ڈیسک September 14, 2022
شہباز شریف کا صحبت پور میں بچیوں کے لیے 2 ماہ میں خصوصی ماڈل اسکول بنانے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ بچوں میں گھل مل گئے، ان سے قومی ترانہ اور نظمیں سن کر انہیں شاباش بھی دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صحبت پور بلوچستان میں قائم سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔

شہباز شریف بچوں میں گھل مل گئے، ان سے خوب باتیں کیں، ان سے نظمیں سنیں اور شاباش دی۔ شہباز شریف بہت خوش ہوئے اور بچیوں کے لیے 2 ماہ میں خصوصی ماڈل اسکول بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکول کا سارا خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی، اسکول میں میدان اور بہترین اساتذہ سمیت کنڈر گارڈن کی تمام سہولیات ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں