کراچی میں مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک
مسلح ملزمان شہری نثار احمد سے پرس مانگ رہے تھے لیکن شہری نے اپنا پرس نہیں دیا اور مزاحمت کی۔
اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا ، دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پاکستان بازارتھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیتوں کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا ، اس دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی بھی چل بسا۔
ایس ایچ اوپاکستان بازارخان محمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے گلی میں کھڑے الرافع میڈیکل اسٹور کے مالک نثار احمد سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین لیا، مسلح ملزمان شہری نثار احمد سے پرس مانگ رہے تھے لیکن شہری نے اپنا پرس نہیں دیا اور مزاحمت کی۔
اسی دوران مسلح ملزمان نے شہری پر فائرنگ کردی لیکن خوش قسمتی سے پستول سے گولی نہیں چل سکی ۔ اسی دوران شہری نے ڈاکو کو پکڑ لیا اور دیگر شہری بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر بدترین تشدد کانشانہ بنا ڈالا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔