پنجاب کا خط غربت سے نیچے افراد کی کفالت حکومتی ذمہ داری قرار دینے کا فیصلہ

احساس پروگرام ایکٹ کے ذریعے تمام سماجی خدمات کو مربوط بنایا جائے گا

فوٹو: فائل

پنجاب میں خط غربت سے نیچے افراد کی کفالت حکومتی ذمہ داری قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، احساس پروگرام ایکٹ کے ذریعے تمام سماجی خدمات کو مربوط بنایا جائے گا۔

وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی امور قانون سازی کا اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، صوبائی وزیر علی افضل ساہی، ایم این اے صداقت علی عباسی اور متعلقہ سرکاری افسر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب احساس پروگرام ایکٹ 2022 کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔


معاون خصوصی وزیراعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر احساس پروگرام کو مربوط بنایا جا رہا ہے، پنجاب کے 120 سماجی خدمات کی مانیٹرنگ ایک مرکزی بورڈ کرے گا۔

وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ غربت کی لکیر کے نیچے افراد کی امداد کا ملک کا باضابطہ یہ پہلا پروگرام ہوگا۔

اجلاس میں شوگر ملوں کی پیداواری استعداد بڑھانے کے اقدام کو ریگولیٹ کرنے پر غور کیا گیا، حتمی منظوری کے لیے ریگولیشن کا معاملہ پنجاب کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔
Load Next Story