سرگودھا کوٹ مومن میں ماں 2 بیٹیوں سمیت قتل

نا معلوم افراد نے ماں اور 2 بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک March 19, 2014
قتل ہونے والی خاتون کے شوہر کو بھی اسی طرح گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، پولیس فوٹو: فائل

کوٹ مومن میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پرحملہ کر کے ماں اور2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن رات گئے نامعلوم افراد نے ایک گھر پر حملہ کر کے ماں اور 2 بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ تینوں ماں بیٹیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکا کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون کے شوہر کو بھی اسی طرح گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد ہی کو ئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں