شمالی وزیرستان شوال میں مارٹر گولہ پھٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں صدہ کرم میں پولیٹیکل محرر کے گھرکے قریب دھماکے سے پولیٹیکل محرر خاتون اور بچے سمیت زخمی ہو گیا۔


ویب ڈیسک March 19, 2014
پشاور میں بھی سرکی روڈ پر دھماکے سے 2افراد زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحصیل شوال میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک شخص مارٹر گولے کو آرے کی مدد سے کاٹ رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں قریب کھڑے 4 بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دوسری جانب کوہاٹ میں صدہ کرم میں پولیٹیکل محرر کے گھرکے قریب دھماکے سے پولیٹیکل محرر خاتون اور بچے سمیت زخمی ہو گیا جب کہ پشاور میں بھی سرکی روڈ پر دھماکے سے 2افراد زخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں