مزار قائد بھی لوڈ شیڈنگ سے محفوظ نہ رہ سکا

دو دن لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ کے بعد مزارقائد بجلی بند ہونے سے اندھیرے میں ڈوب گیا


ویب ڈیسک September 14, 2022
فوٹو: فائل

دوروز تک مزار قائد کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ دیئے جانے کے بعد پھرسے لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھیک 7 بجتے ہی مزارقائد کی بجلی منقطع کردی گئی،مزارقائد بجلی بند ہونے کے سبب اندھیرے میں ڈوب گیا،بانی پاکستان کے مزار کے چاروں اطراف نصب ٹاورز کی فلڈ لائٹس بھی بند ہوگئیں ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وصوبائی حکومتیں بانی پاکستان کے مزار پر بجلی کی تواتر سے فراہمی کا حل تلاش نہیں کرسکی ہیں، آج بھی کے الیکٹرک اور مزار قائد انتظامیہ کے مابین معاملے کے تصفیے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں