چائلڈ پورنو گرافی کا مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، ایف آئی اے
September 14, 2022
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے شہر قائد میں کارروائی کر کے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی نے خفیہ رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد انور کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل سے مبینہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ برآمد کر لیا گیا جس سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد شیئر کیا جا رہا تھا- ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔
سائبر کرائم سرکل کراچی نے ملزم محمد انور کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔