کوئٹہ میں تندور کی روٹی کی قیمت 50 روپے تک پہنچ گئی
تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں اضافے کی وجہ آٹے بحران کو قرار دیا ہے
September 14, 2022
بلوچستان کے دارالحکومت میں مہنگائی بڑھنے کے بعد تندور کی روٹی کی قیمت پچاس روپے تک پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نان بائیوں نے کوئٹہ میں آٹے کے بحران اور مہنگے داموں فروخت کو بنیاد بنا کر روٹی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔
ڈھائی سو گرام والی روٹی کی قیمت تندور والوں نے پچاس روپے کر دی جبکہ شہر میں 25روپے والی روٹی کا وزن کم کر دیا گیا۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، اگر ہمیں سرکاری قیمت پر آٹا فراہم کردیا جائے تو قیمت خود بہ خود کم ہوجائے گی۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پرائس لسٹ کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کررہی اور نہ ہی منافع خوروں کو متنبہ کیا جارہا ہے۔