مظفر آباد مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کیخلاف مظاہرین کا صدارتی کیمپ آفس پر پتھراؤ

ڈاکٹر اشرف اپنی بیٹی کو واپس لے کر آرہے تھے کہ لوہار گلی میں مٹی کا تودہ اچانک ان کی گاڑی پر آگرا


ویب ڈیسک March 19, 2014
واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے سڑک بلاک کرکے واقعے کے خلاف احتجاج شروع کردیا جنہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ فوٹو: فائل

لوہار گلی میں مٹی کا تودہ گرنے سے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف اور ان کی بیٹی جاں بحق ہوگئے جس پر شہریوں نے مظاہرہ کرکے سڑک بلاک کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف اپنی بیٹی کو واپس لے کر آرہے تھے کہ لوہار گلی میں مٹی کا تودہ اچانک ان کی گاڑی پر آگرا جس سے ڈاکٹر اشرف اور ان کی بیٹی گاڑی میں ہی دب گئے، مقامی لوگوں نے دونوں کو گاڑی سے نکالنے کی کوشش تاہم تمام کوششیں ناکام ہوگئی اور ڈاکٹر اشرف اور ان کی بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے سڑک بلاک کرکے واقعے کے خلاف احتجاج شروع کردیا، مظاہرین نے لوہار گلی سے کچھ دور واقع صدارتی کمیپ آفس پر پتھراؤ کیا اور اسے آگ لگانے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرکے انہیں منتشر کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی مقام پر اس طرح کے متعدد حادثات پیش آچکے ہیں تاہم انتظامیہ نے عوامی شکایات کے باوجود اب تک اس حوالے سے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں