لاپتا شہری کیس میں خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان اور آئی جی پنجاب عدالت طلب

عدالت نے خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان اور آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی


ویب ڈیسک March 19, 2014
خان بادشاہ کا کچھ پتا نہیں چل رہا، انتظامیہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا خان بادشاہ کیس میں خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان اور آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا ہے۔


ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جسٹس اعجاز احمد نے واہ کینٹ سے لاپتا ہونے والے شہری خان بادشاہ کی بازیابی کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران انتظامیہ نے بتایا کہ خان بادشاہ کا کچھ پتا نہیں چل رہا جس پر جسٹس اعجاز احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو 27 مارچ کو طلب کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں