سید جبران کو ایوارڈ شوز میں مدعو کیوں نہیں کیا جاتا

مداحوں کی محبت میرے لیے سب سے اہم ہے، اگر وہ آپ کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو آپ مقبول ہیں

اداکا ر کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کے شو کیلئے پیسے لیتے ہیں کیونکہ یہ ان کا کام ہے(فائل فوٹو)

سید جبران ایک بہترین پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی غیر معمولی اداکاری کی مہارت اور دلکش شخصیت سے انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی ہے۔

تاہم انہیں کبھی کسی بھی ایوارڈ شو میں نہیں دیکھا گیا آخر اس کے پیچھے کیا وجہ ہے اور ایوارڈ شو میں سید جبران کو مدعو کیوں نہیں کیا جاتا اداکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس پر کھل کر بات کی ہے۔

میزبان نے سید جبران سے سوال کیا کہ آپ کو ایوارڈز شو میں نہیں بُلایا جاتا اس کی کیا وجہ ہے؟







View this post on Instagram


A post shared by Syed Jibran (@syedjibranofficial)




جس پر سید جبران نے ایوارڈ شوز میں نہ بلائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ''سچ کہوں تو مجھے ایوارڈز کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایوارڈز صرف شوز ہیں۔ اگر وہ پیسے کما رہے ہیں تو آپ کو بھی پیسہ کمانا چاہیے''۔

''مجھے ایوارڈ شوز میں کیوں مدعو نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ جب وہ مجھے فون کرتے ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ مجھے پیسوں کی ادائیگی کریں کیونکہ یہ میرے لیے ایک شو ہے۔ ہوشیار لوگوں کو اس کی رقم ملتی ہے اور بے وقوف لوگ مفت میں جاتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں''۔



انہوں نے کہا کہ' ایوارڈ شوز میں شفافیت مشکوک ہے اور مجھے یقین ہے ایوارڈز کی صداقت اب بھی مشکوک ہے۔ ایوارڈ ملنے کے بعد کچھ نہیں بدلتا'۔ سید جبران کا کہنا تھا کہ ''اگر کوئی اداکار جانا چاہتا ہے تو اسے جانا چاہیے، میں کسی کو نہیں روک رہا لیکن میں بنا پیسوں کی ادائیگی کبھی نہیں جاؤں گا"۔

جبران نے مزید کہا کہ''مداحوں کی محبت میرے لیے سب سے اہم ہے، اگر وہ آپ کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو آپ مقبول ہیں''۔


بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مثال دیتے ہوئے سید جبران نے کہا کہ ''سلمان خان کو اب تک کوئی ایوارڈ نہیں ملا لیکن وہ اس لیے مقبول ہیں کیونکہ ناظرین ان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ایوارڈز نے انہیں وہ مقبولیت نہیں دی جو مداحوں سے حاصل ہوئی ''۔

ان کا کہنا تھا کہ ''اگر کوئی شخص سوچتا ہے کہ ایوارڈز سے آپ کی انا بڑھے گی تو اسے شو میں جانا چاہیے''۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


A post shared by Syed Jibran (@syedjibranofficial)


Load Next Story