قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کیلئے 20 لاکھ ڈالر رشوت دی برطانوی اخبار

قطر اور فیفا نے فٹ بال کی میزبانی دینے کے عمل میں کسی قسم کی غلط روی اور بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔


ویب ڈیسک March 19, 2014
قطری کمپنی نے ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئےجیک وارنر کو ساڑھے19لاکھ ڈالر اور انکے ایک ملازم کو 4 لاکھ ڈالرز ادا کیے تھے۔ فوٹو: فائل

ایک برطانوی اخبار نے الزام لگایا ہے کہ قطر نے 2022 میں فٹ بال عالمی کپ کی میزبانی کا حق حاصل کرنے کے بدلے فیفا کے ایک عہدے دار اور اس کے بیٹوں کو کو قریباً 20 لاکھ ڈالرز کی رقم دی تھی۔

برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ قطری فٹبال کے سابق عہدے دار محمد بن ہمام کی ملکیتی کمپنی کیمکو نے 2022 میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے کے لئے فیفا کے سابق نائب صدر جیک وارنر اور ان کے بیٹوں کو ساڑھے 19 لاکھ روپے کی رقم ادا کی تھی اور 4 لاکھ ڈالرز ان کے ایک ملازم کو ادا کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کا تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی فیفا کے سابق نائب صدر پر رقوم وصول کرنے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔ محمد بن ہمام کی کمپنی نے مبینہ طور پر2011 میں جیک وارنر کو 12 لاکھ ڈالرز ادا کیے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے 2 بیٹوں اور ایک ملازم کو مزید 10لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جیک وارنر 14سال تک فیفا کے نائب صدر رہے اور وہ فٹ بال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ان 22 ارکان میں سے ایک تھےجنھوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہرزیورخ میں منعقدہ اجلاس میں فیفا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خفیہ رائے دہی کے ذریعے روس کو 2018ء اور قطر کو 2022ء کے عالمی کپ کی میزبانی کے حقوق دیئے تھے۔ دوسری جانب قطر اور فیفا نے فٹ بال کی میزبانی دینے کے عمل میں کسی قسم کی غلط روی اور بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں