لبنان میں خاتون نے کھلونا پستول دکھا کربینک سے رقم نکلوا لی

خاتون نے بینک میں داخل ہو کر خود پرتیل بھی جھڑکا اور آگ لگانے کی دھمکی دی


ویب ڈیسک September 15, 2022
خاتون نے بہن کے علاج کے لئے جمع شدہ رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خاتون نے کھلونا پستول کے روز پر اپنی بینک میں جمع کرائی گئی رقم نکلوا لی۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے ایک بینک میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک خاتون نے خود پر تیل چھڑک کر پستول نکال لی اور بینک انتظامیہ سے اپنی جمع کی گئی13 ہزار ڈالر کی رقم نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کو کینسر ہے اور انتظامیہ رقم نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ گھرکی چیزیں تک فروخت کرچکے ہیں اور اب اگر رقم نہ ملی تو بہن کا علاج نہیں ہوسکے گا۔خاتون اور ان کی بہن کے مشترکہ اکاؤنٹ میں 20000 ہزارڈالرز جمع تھے۔خاتون کے احتجاج پر بینک نے ان کو اپنی جمع شدہ رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔

لبنان میں اس سے قبل بھی بینک سے زبردستی جمع شدہ رقم نکلوانے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں