خیبرپختونخوا میں ڈینگی میں اضافہ سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 310 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 310 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔
صوبے میں زیادہ بیمار مزید 30 افراد کو ڈینگی بخار نے ہسپتال پہنچادیا۔ جبکہ ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔
اب تک صوبے میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 3520 کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 140 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیر لوئر میں 46، نوشہرہ سے 40،مردان میں 39 ،ہری پور سے 10 کیسز رپورٹ، تعداد 260، صوابی 4،کوہاٹ 8،ڈی آئی خان 2،بٹگرام 4،بنوں 6،مالاکنڈ 1،دیر اپر 1،چارسدہ 4کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شدید قے و پیچش کے کیسز میں کمی نہ آسکی،مزید 190 کیسز رپورٹ ہوگئے۔
سیلاب زدہ اضلاع میں سے مالاکنڈ سے سب سے زیادہ 150اور پشاور سے 13 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ضلع دیر لوئر سے 10 کیسز، سوات 4،صوابی 3،کرک 3،چترال 2،کوہستان 2،تورغر سے 2 کیسز کو بھی رپورٹ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 9 متاثرہ افراد کو ڈی ہائیڈریشن ہونے پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
اس میں 7 افراد کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے۔اب تک صوبے میں شدید قے و دست سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔