
ایکسپریس نیوز کے مطابق دورۂ لندن میں وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے 3 اہم ارکان کی بھی روانگی بھی متوقع ہے۔ شہباز شریف 18 ستمبر کو نواز شریف سے ملاقات میں اُنہیں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔ بعد ازاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے 19 ستمبر کی شام لندن سے نیو یارک کے لیے روانہ ہوں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔