کورولش عثمان کی دوسری بیوی کا کردار نبھانے والی مالہون خاتون نے شادی کرلی

اداکارہ نے ترکش ڈرامے عائشہ گُل کے مرکزی اداکار ’برک اوکتے‘ سے شادی کی ہے


ویب ڈیسک September 15, 2022
شادی کی تصاویرکو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے(اسکرین شاٹ)

مشہور ترکش سیریز کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا مرکزی کردار نبھانے والی خوبرو اداکارہ 'یلدیز جاگری اتکسوائے' نے عائشہ گُل کے جان سے شادی کرلی۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ دن قبل منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد اب انہوں نے اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔


کورولوش عثمان میں عثمان غازی کی دوسری بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ 'یلدیز جاگری اتکسوائے' نے پاکستان میں نشر کئے جانے والے ترکش ڈرامے عائشہ گُل کے مرکزی اور ترکی کے معروف اداکار 'برک اوکتے' سے شادی کی ہے۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


A post shared by Berk Oktay (@brkokty23)



شادی کی تقریبات میں اداکار اور اداکارہ کے اہلِ خانہ اور دوستوں سمیت کورولش عثمان کی بالا خاتون (اوزگے توریر) اور شیخ ایدابالی (سیدا یلدیز) نے بھی شرکت کی۔






View this post on Instagram


A post shared by 🇹🇷 Yıldız Çağrı Atiksoy 💫 (@yildiz_c_atiksoy)


ترکی کی اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تصاویروں کو سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں معروف شوبز ستارو ں کی جانب سے شادی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں