پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نااہلی نے کھلاڑیوں کو معاشی مشکلات سے دوچار کردیا

حکومتی گرانٹ پر نظر جمائے پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو حکومت پہلے ہی تسلیم کرنے سے پہلے ہی انکار کرچکی ہے


اسپورٹس رپورٹرز September 15, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نااہلی اور بے حسی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو شدید معاشی مشکلات میں مبتلا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوگئے۔

پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کے یورپ ٹور، کامن ویلتھ گیمز کے ساتھ ساتھ دو کیمپس کے واجبات تاحال ادا نہیں کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ ماہ سے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی بھی ادائیگی نہیں کی گئی، نو لاکھ روپے کے قریب فی کھلاڑی فیڈریشن کی طرف سے واجب الادا ہیں۔

سابق سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے صرف ایشیا کپ کے واجبات کھلاڑیوں کو ادا کیے تھے، فیڈریشن حکام کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

سابق نائب کپتان علی شان معاشی مشکلات کے باعث قومی ہاکی ٹیم سے الگ ہوچکے ہیں، فیڈریشن حکام کھلاڑیوں کو واجبات ادائیگی کے معاملے پر مناسب جواب دینے سے قاصر ہیں۔

حکومتی گرانٹ پر نظر جمائے پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو حکومت پہلے ہی تسلیم کرنے سے پہلے ہی انکار کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔