پاکستان کو ٹی20 کرکٹ میں آسان حریف نہیں سمجھتے انگلش کپتان

سیریز میں شائقین کرکٹ کو سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جوز بٹلر


Zubair Nazeer Khan September 15, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) سیریز میں شائقین کرکٹ کو سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جوز بٹلر

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کو ہر گز آسان نہیں کہا جاسکتا، پاکستان کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں کارکردگی اچھی رہی ہے، سیریز میں شائقین کرکٹ کو سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسردہ ہیں، سلام زدگان کی امداد کے لیے عطیات جمع کرنے کی کوشش کریں گے، دورہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے ہمارے پاس اچھا موقع ہے۔

انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ لیونگسٹن بیئرسٹو کی کمی محسوس کریں گے تاہم ہمارے پاس نوجوان کھلاڑی موجود ہیں،جو پاکستان کے خلاف کھیلنے کےلیے بیتاب ہیں، بلاشبہ ہماری ٹیم عالمی نمبر ون ہے لیکن پاکستان سے اچھا مقابلہ رہے گا۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا

جوز بٹلر نے کہا کہ ایلکس ہیلز بہت عرصے بعد انگلش ٹیم میں واپس آئے ہیں،سیریز میں سات ٹی 20 میچز ایک چیلنج ہیں، ہر کھلاڑی کو اپنا ورک لوڈ مینج کرنا ہوگا، میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا،مجھے پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، بطور بیٹر میں چاہوں گا کہ پاکستان میں بیٹنگ وکٹیں ملیں تاہم آسٹریلیا کی وکٹیں پاکستان سے قدرے مختلف ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

انگلش کپتان نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے،انگلش ٹیم ایک طویل عرصے بعد پاکستان آئی ہے،پاکستانی عوام کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں،مجھے نہیں معلوم کہ انجری کی وجہ سے ابتدائی میچز میں کھیل پاؤں گایا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں