شاہین آفریدی کیساتھ پی سی بی کے مبینہ ناروا سلوک پر شاہد آفریدی برس پڑے
انجری کا شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی ری ہیب خود کر رہے ہیں، سابق کپتان
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی جوان فاسٹ بولر اور اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ پی سی بی کے مبینہ ناروا سلوک پر بری طرح برس پڑے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے الزام عائد کیا کہ اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل انجری کا شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی ری ہیب خود کر رہے ہیں اور پی سی بی ان کا بالکل ساتھ نہیں دے رہا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کی بحالی کے لیے اپنے طور پر معالج کا بندوبست کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: فخر زمان کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن میں بولنگ کا آغاز کریں گے اور اسی ماہ کے آخر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔
وہ جولائی میں گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران دائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ، پاکستان کے دورہ ہالینڈ اور ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں فخر زمان قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، راشد لطیف
ابتدائی طور پر ان کی بحالی کا دورانیہ 28 اگست کو ختم ہونا تھا لیکن اس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق بورڈ کے میڈیکل پینل نے انہیں مزید علاج کے لیے انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔