مذاکرات پر موقف جاننے کیلئے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات چاہتے ہیں پروفیسر ابراہیم
طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وقت انتہائی اہم ہے، رکن طالبان کمیٹی
طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف کا موقف جاننے کے لئے ملاقات چاہتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی سے مذاکرات کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام کا موقف جاننے کے لئے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وقت انتہائی اہم ہے، حکومت کو جلد اور بروقت فیصلے کرنے ہوں گے۔
پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ طالبان شمالی وزیرستان میں مذاکرات کے لیے تیار نہیں لیکن حکومت پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان کے دفتر میں مذاکرات چاہتی ہے، جلد ایسے مقام کا تعین کریں گے جہاں حکومتی کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات ہو۔